31 مارچ، 2026، 10:52 AM

اصفہان میں امریکی MQ‑9 ڈرون مار گرایا گیا

اصفہان میں امریکی MQ‑9 ڈرون مار گرایا گیا

سپاہ پاسداران انقلاب کے فضائی دفاعی نظام نے اصفہان میں دشمن کا جدید MQ‑9 ڈرون نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ اصفہان صوبے کی فضاؤں میں دشمن کا MQ‑9 ڈرون مار گرایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے تحت کام کرنے والے جدید دفاعی نظام نے دشمن کے ڈرون کو بروقت نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل اتوار کے روز بھی آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں امریکی ساختہ MQ‑9 ڈرون کو ایرانی فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے روک کر مار گرایا تھا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ 28 فروری سے جاری جنگ میں ایران کے مشترکہ فضائی دفاعی ہیڈکوارٹر کے مربوط نیٹ ورک نے اب تک امریکہ اور اسرائیل کے مجموعی طور پر 138 ڈرونز کو مار گرایا ہے۔

News ID 1938696

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha